ریاستوں سےمغربی بنگال

نندی گرام میں ممتا بنرجی بھاری ووٹوں سے جیتیں گی: یشونت سنہا

ڈیرک او برائن نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام میں جیت گئی ہیں۔ کوئی دماغی کھیل ان کو شکست نہیں دے سکتا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دماغی کھیل کام نہیں کرے گا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر اعلی اور پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ پر ووٹوں کے بڑے فرق سے جیتیں گی۔

مسٹر سنہا نے کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہماری معلومات کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے ایک بہت بڑے مینڈیٹ کے ساتھ جیتیں گی۔ جب بنگال میں ووٹنگ جاری تھی ، وزیر اعظم اسی وقت آئے ، بھلے ہی وہ دوسرے حلقے میں ہوں ، لیکن اس طرح کے واقعات ووٹنگ کو متاثر کرتے ہیں‘‘۔

دریں اثنا ، ترنمول رہنما اور ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ڈیرک او برائن نے کہا’’محترمہ بنرجی نندیگرام میں جیت گئی ہیں۔ کوئی دماغی کھیل ان کو شکست نہیں دے سکتا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دماغی کھیل کام نہیں کرے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی وہاں ہار گئی ہے۔ ٹی ایم سی پچھلے انتخابات کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ٹی ایم سی کے سینئر رہنما شکھیندو شیکھر رائے نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ نندی گرام میں محترمہ ممتا بنرجی جیتیں گی۔‘‘ بی جے پی کے غنڈوں نے ووٹروں کو دھمکی دی اور انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن اس مرحلے کے لئے مناسب طور پر تیار نہیں تھا‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!