ریاستوں سےکرناٹک

بھدراوتی میونسپل کونسل الیکشن میں ویلفیئرپارٹی 11 وارڈوں میں اُتارے گی اپنے اُمیدوار

بھدراوتی: یکم اپریل (پی آر) میونسپل کونسل انتخابات میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا(ڈبلیو پی آئی) کی جانب سے شہر بھدراوتی کے 35 وارڈوں میں سے 11 وارڈوں پر امیدوار میدان میں اُتریں گے۔ اس سلسلے میں ڈبلیو پی آئی بھدراوتی کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ جن وارڈوں میں امیدواروں کی مقابلہ آرائی ہوگی وہ 3،5،7،8،9،11،17،18،21، 24،33ہیں۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی سیاسی اقدار پر خدمات انجام دےرہی ہے۔ کئی میونسپل کونسل ، ٹاوٴن پنچایت،گرام پنچایت میں ہمارے اراکین ہیں، آنے والے ضلع پنچایت انتخابات اورتعلقہ پنچایت انتخابات میں بھی ہماری جانب سے نمائندگی ہوگی۔ آج سماج کو اقدارپر مبنی سیاست کی ضرورت ہے۔ عوام اچھے سیاستدانوں کی تائید کریں، اس موقع پر ریاستی میڈیا سکریٹری جاگردار، ضلعی صدر مزمل انور، ضلعی جنرل سکریٹری ذیشان، بھدراوتی تعلقہ صدر ابوالخیر اورممکنہ امیدوار وپارٹی کے کارکنان موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!