ڈرگ کیس: اداکار اعجاز خان NCB کے ہاتھوں گرفتار، کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منگل کے روز این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) نے منگل کے روز گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرگ پیڈلر شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد اعجاز خان کے نام کا انکشاف ہوا تھا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منگل کے روز این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) نے منگل کے روز گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرگ پیڈلر شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد اعجاز خان کے نام کا انکشاف ہوا تھا۔ این سی بی نے اعجاز خان کے حوالہ سے اندھیری اور لوکھنڈوالا کے کئی ٹھکانوں پر تلاشی مہم چلائی۔
خیال رہے کہ اعجاز خان آج ہی راجستھان سے ممبئی لینڈ ہوئے تھے جہاں پر این سی بی میں انہیں حراست میں لے لیا۔ تاہم میڈیا میں بات چیت کے دوران اعجاز نے کہا کہ انہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود چل کر آئے ہیں اور انہیں ’سر‘ نے ملاقت کرنے کے لئے بلایا ہے۔
اعجاز خان بالی ووڈ کی فلموں رکت چرتر اور نائیک میں نظر آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی پر بھی کافی وقت تک فعال رہے ہیں۔ متنازعہ ریئلٹی شو بگ باس میں وہ اپنے ساتھی کنٹسٹنٹوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے پر شہ سرخیوں میں رہے تھے۔ اعجاز خان بگ باس کے ساتویں سیزن کا حصہ رہے تھے اور اس سے قبل فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملہ میں بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔