تازہ خبریں

کسانوں کا بھارت بند جاری: غازی پور بارڈر بند، امرتسر میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

بھارت بند کا پنجاب اور ہریانہ میں بڑے پیمانے پر اثر

زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے بلائے گئے بھارت بند کا اثر ہریانہ اور پنجاب میں صبح سے ہی نظر آ رہا ہے۔ ہریانہ کی تمام اہم شاہراہوں کو کسانوں نے صبح سے ہی اپنے ٹریکٹر کھڑے کر کے مسدود کر دیا، وہیں پنجاب میں بھی دن نکلتے ہی کسانوں نے تمام راستوں اور شاہراہوں کو مسدود کر دیا ہے۔

بھارت بند کی حمایت میں لیفٹ پارٹیوں سڑکوں مظاہرہ

کسان تحریک کے حق میں آج ملک بھر میں کئے جا رہے بھارت بند کو لیف پارٹاں حمایت کر رہی ہیں۔ آندھرا پردیش لیف پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنان نے آج مدیلاپالم جنکشن پر مرکزی حکومت کے زرعی قوانین اور وزاگ اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔

سنگھو بارڈر پر سڑک پر بیٹھے کسان

دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسان 12 گھنٹے کے بھارت بند کے تحت سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔

پنجاب میں سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں احتجاج

پنجاب میں سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے طلب کئے گئے بھارت بند کا بڑے پیمانے پر اثر نظر آ رہا ہے۔ امبالہ میں شاہ پور کے نزدیک مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک کو مسدود کر دیا۔ پنجاب کے امرتسر میں بھی کسانوں نے ریلوے ٹریک کو مسدود کر دیا۔

غازی پور بارڈر پر کسانوں کی یلغار

دہلی کے غازی پور بارڈر پر کسان بند کے تحت مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہاں زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ کسان ڈفلی بجاتے ہوئے اور دائرے میں رقص کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!