بسواکلیان ضمنی انتخابات: جنتادل ایس اُمیدوارعلی صاحب نے سابق چیف منسٹرکرناٹک کماراسوامی کے ہمراہ پرچہٴ نامزدگی داخل کیا
بسواکلیان: 25/مارچ (کے ایس) ضمنی انتخابات بسواکلیان جنتادل ایس کا اُمیدوار علی صاحب اکثریت کے ساتھ منتخب ہونگے کیونکہ جنتادل ایس نے بسواکلیان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ یہاں کی عوام ہمیشہ جنتادل (ایس)کو پسند کیا ہے۔کیونکہ جنتادل ایس سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے جسکی وجہہ سے عوام جنتادل ایس کو پسندکرتی ہے۔ یہ باتیں سابق چیف منسٹر کرناٹک کماراسوامی نے جنتادل اُمیدوار کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ خواجہ معین الدین چابکسوار، علی صاحب، اسد صاحب، ڈاکٹرقمر الزماء، بنڈپا قاسم پور وغیرہ موجود تھے۔ ریالی نکالی گئی کماراسوامی نے مختلف مذہبی آستانوں پر حاضری دی۔شیوجی پارک میں پھول مالا پیش کئے، بسویشور چوک،امبیڈکر چوک سے ہوتے ہوئے قلعہ پہنچے اور عوام سے خواہش کی کہ وہ بی جے پی کو شکست دے کر جنتادل اُمیدوار کے حق میں اپنا ووٹ دالیں۔انہوں نے ہلتا مینارہ میں واقع خاکسار شاہ کی زیارت بھی انجام دی۔بسواکلیان