رائچور: جی آئی او کی جانب سے جلسہٴ تہنیت، طالبات اور لڑکیوں سے شرکت کی اپیل
ڈاکڑتحسین نازاور دیگرطالبات کابہترین تعلیمی مظاہرہ پر، گرلس اسلامک آرگنائزیشن رائچور یونٹ کی جانب سے جلسہ تہنیت
رائچور: 20/مارچ (پی آر) سیدہ اقراء رضوی صدر جی آئی او رائچور یونٹ کی اطلاع کے مطابق رائچور کی ہو نہار طالباتہ تحسین ناز بنت زین العابدین نےانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس رائچور سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے علاوہ 6 مختلف مضامین میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کئے ہیں اور انکے علاوہ دیگر سات(7) طالبات نےبھی ایم بی بی یس، بی ڈی ایس،پی یوسی اور یس یس ایل سی میں امتیازی نمبرات حاصل کرتے ہوئے شاندارکامیابی درج کرائی ہےاوراپنے والدین،اساتذہ اور شہر رائچور کا نام روشن کیا ہے۔
انکی حوصلہ افزائی اور کامیابی کو سراہتے ہوئے جی آئی او رائچور یونٹ کی جانب سے 21/مارچ 2021 بروز اتوارصبح 11 بجے دن، مولانا محمد سراج الحسن صاحب آڈیٹوریم، اسلامک سینٹر،کورٹ تلا رپر ایک جلسہ تہنیت منعقد کیا گیا ہے۔
جس میں جناب محمدعبداللہ جاوید صاحب ڈائریکٹراےجے اکیڈمی”کیا لڑکیوں کی اعلی تعلیم کامیاب متفبل کےلئے ضروری ہے”عنوان کے تحت مخاطب فرمائیں گے۔صدرجی آئی او رائچور یونٹ نے لڑکیوں سےزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔