حیدرآباد: شیخ خواجہ نصیرالدین عرف حسینی بھائی کا انتقال پُرملال
حیدرآباد: 18/مارچ(راست) شیخ خواجہ نصیر الدین عرف حسینی بھائی ولد شیخ احمد مرحوم ساکن اکبر باغ کا بعمر 80 سال چہارشنبہ 17 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ اسی روز بعد عصر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 19 مارچ بعد عصر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391215786 یا 9985135706 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔