ہرگھرومحلہ میں قرآن فہمی وتعلیم قرآن کوعام کرنا وقت کا اولین تقاضہ: مفتی فیروزخان نظامی
بیدر: 17/مارچ (اے ایس ایم) علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآ ن مقدس کی ان آیتوں کے متعلق جو غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اس کو دور کریں اور قرآن مقدس کا صحیح ترجمہ عام مسلمانوں تک پہنچائے ہم تمام کو پہلا کام یہ کرنا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن کی طرف لانا ہے۔بچے بچے گھر گھر محلہ محلہ میں قرآن فہمی وتعلیم قرآن کو عام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت شاخ بیدر کے زیر اہتمام بمقام مسجد عثمانیہ مین روڈ بیدر میں جناب محمد حبیب الدین صدر انتظامی کمیٹی مسجد عثمانیہ بیدر کی صدارت میں منعقد ہ جلسہ فضائل مولا علی وحالات حاضرہ سے خطاب کے دوران حضرت علامہ حافظ وقاری مفتی محمد فیروز خان صاحب نظامی استاذجامعہ نظامیہ حیدرآبادنے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ ہر شرسے اللہ تعالیٰ خیرکے پہلو کو نکالتا ہے جب جب قرآن پاک کی توہین کرنے کی کوشش کی جائے گی تب تک لوگ جوق درجوق قرآن پاک سے قریب ہوتے جائیں گے۔ آج قرآن پاک کے متعلق شرکو پہلا جارہا ہے۔ انشاء اللہ کل لوگ قرآن پاک کو سمجھے نگے اور قرآن فہمی ایسی ہوگی کہ ایک عام مسلمان بھی ان آیتوں کی صحیح ترجمانی کرکراغیار کو دندان شکن جوا ب دیگا۔مولانا نے کہا نصابی تعلیم میں تبدیلی کی ضرورت ہے اسکولوں و کالجس میں عصری تعلیم کیا ساتھ دین کی تعلیم کو داخل کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔اور گھرمیں بھی تلاوت کلام پاک کو لازم کرلیں۔ اگرماں فاطمہ ہوکر قرآن کی تلاوت کریگی تو بیٹا نیزے کی نوک پر بھی قرآن کی تلاوت کرتا ہوانظر آئیگا۔ ان تمام فتنوں کے سد باب کے لیے ہم تمام کو عملی کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ہر مسجد میں عظمت قرآن کے محافل کو منعقد کیا جائے کیونکہ14سوسال پہلے اللہ پاک اپنے کلام کو اپنے حبیب کے توسل سے اپنے بندوں کی ہدایت کے لیے بھیجا ہے ہم اس کو سمجھے بغیر ہی زندگی گزار رہے ہیں۔
نگران جلسہ مولانا مفتی سیّدسراج الدین نظامی بانی وناظم جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول نے کہا قرآن پاک کی26 آیتوں کے حذف کرنے کے لیے عرضی داخل کرنا ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔ ہمارے ملک میں ایسی سازشیں پہلے بھی ہوئی ہیں لیکن اللہ پاک نے ہر دورمیں قرآن پاک کی حفاظت کی ہے۔کیونکہ قیامت تک قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لیاہے۔جلسہ کی کاروائی کاآغاز حافظ وقاری محمد نذیر احمد شرفی امام و خطیب مسجد عثمانیہ کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ حمد و نعت کا نذرآنہ شاہ شعیب احمد قادری مولانا حافظ محمدجنید نظامی سیّد اسمٰعیل مدرس جامعہ روضۃ البنات، حافظ و قاری عبیداللہ خاں عطاری نے پیش کی۔
نظامت کے فرائض محمد رفیع الدین نوری سکریٹری جماعت اہل سنت بیدر نے انجام دیئے۔تمام مہمانون کی شال و گلپوشی کی گئی ہے اور مولانا مفتی خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم معھد انوارالقرآن فیض پورہ کی پر اثر دعاء کے بعد یہ روحانی جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔شاہ متین قادری الملتانی محمد تاج الدین نوری،محمد غلام دستگیر جنیدی کی نگرانی میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔