ریاستوں سےمغربی بنگال

ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر بنگال BJP میں گھمسان جاری

کولکاتہ: کولکاتہ میں بی جے پی کے انتخابی دفتر کے باہر ٹکٹ کی تقسیم میں پارٹی کے پرانے لیڈروں کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دراز ہوتا ہی جارہا ہے ۔ریاست کے مختلف سے آکر پارٹی کارکنان احتجاج کررہے ہیں ۔اس کی وجہ سے بی جے پی اور نئے اور پرانے لیڈروں کے درمیان تقسیم صاف صاف نظر آنے لگی ہے ۔ کیننگ ویسٹ ، موگرا ہاٹ ، کولتالی ، جے نگر اور بشنو پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے حامی صبح سے ہی پارٹی کے ہیسٹنگز کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیںاور ان کو قابو میں کرنے کےلئے پولس مداخلت کرنی پڑی ہے۔

کینگ ویسٹ اسمبلی حلقے سے آئے ایک بی جے پی کارکن نے بتایا کہ ہم کینننگ ویسٹ نشست سے ارنب رائے کی امیدواری کے خلاف ہیں ۔ہمار مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور امیدواروں کی فہرست سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے صرف پانچ دن قبل ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔مظاہرین نے دعوی کیا کہ بدعنوانی میں ملوث ٹی ایم سی رہنماؤں کو بی جے پی ٹکٹ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں میں سے کچھ پر بی جے پی ممبروں پرظلم کرنے کا الزام بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!