علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ایس آئی اوبیدرکے سمراسلامک کیمپ کا اختتام

بیدر: 14 اپریل (اے این ایس) ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے چلائے جارہے نوروزہ سمر اسلامک کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں مختلف موضوعات پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی اسلامی شعور اور دینی معلومات کے اضافے کے لیے مختلف لیکچرز اور تقاریر ہوئی۔ کیمپ کے آخری دن بچوں کےلئے تفریحی اور تقسیم انعامات پروگرام رکھا گیا۔

اس کے اختتام پر بچوں میں اسلامی معلومات کو حاصل کرنےکی دلچسپی دیکھی گئی اور اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کرنے کا ان بچوں نے مقامی ذمہ داران سے مطالبہ بھی کیا۔ علاوہ ازیں دوران کیمپ مختلف مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے ان میں اول، دوم اور سوم درجے پر آنے والے تمام طلباء اور امتحان میں بہتر اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں اسلامی کتب اور دیگر تعلیمی اشیاء پر مبنی انعامات تقسیم کیے گئے جس کو طلباء نے بہت ہیں خوش دلی سے قبول کیا

اس موقع پرعاقب حسین صدرمقامی، محمد سعید عامرسکریٹری،عاصم، ابو البیان، جنید، عبدالعلیم، جو ہر، گوہرو دیگر افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!