الیکشن2019تازہ خبریںخبریں

ووٹنگ مشین خراب ہوئی توووٹ صرف بی جے پی کو ہی کیوں جاتا ہے؟ کسی اور پارٹی کو کیوں نہیں؟ کیجریوال

نئی دہلی : 14اپریل (اے این ایس) نئی دہلی کےوزیر اعلی اروند کیجریوال اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہرشہر میں جہاں بھی جاتے ہیں تولوگ ایک ہی بات بولتے ہیں کہ مشینیں دیکھ لینا، پورےدیش کے لوگ سب ہی پارٹیاں بی جے پی کو چھوڑ کے سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ مشینیوں پر بھروسا نہیں ہے۔vv padپرچی کی جو پرچی نکلتی ہےاسکی کاؤنٹنگ کرانی چاہیےاگر ان کی کاؤنٹگ نہیں کرانی ہے تو پھر مشینیں کیوں لگا رکھی ہے؟

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کاماننا ہے کہ کاؤنٹنگ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ باقی ساری پارٹیوں کے لیے، سارے دیش کے لوگ یہاں تک کہ بی جے پی کی ووٹر بھی کہتے ہیں کہvv padپرچی کی کاؤنٹگ کرانے میں کیارکھا ہے؟ مشین خراب ہوتی ہے تواس کا فائدہ بی جے پی کو ہی جاتا ہے۔ ووٹ سیدھے سیدھے پاس چلےجاتے ہیں۔

اور یہ بھی دیکھنے میں مل رہا ہے کہ جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے پچھلے پانچ سال میں آپ دیکھ لو کہیں بھی کوئی مشین خراب ہوئی تو کوئی بھی بٹن دباؤ ووٹ صرف بی جے پی کو ہی کیوں جاتا ہے؟کسی اور پارٹی کو کیوں نہیں؟ خراب مشین میں کسی اور پارٹی کو ووٹ نہیں جاتا بلکہ بی جے پی کے پھول کو ہی جاتا ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ تو اس کا مطلب مشینیں خراب نہیں ہیں بلکہ مشینوں کے پروگرام میں ہی گڑ بڑ یاچھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔اسلیے ڈالے گئے ہیں جو کوئی بھی بٹن دباؤوہ سیدھے بی جے پی کو جاتا ہے۔ جس میں دو چار میشن پکڑی جاتی ہیں ۔جب پکڑی جاتی ہے تو کہتے ہیں خراب ہو گئی۔

دوسری چیز یہ لوگ ایسا کر رہے ہیں جہاں جہاں یہ پتہ چلتا یہ بی جے پی کےووٹرس کافوکس نہیں ہے یہ کسی اور پارٹی یا اپوزیشن والوں کے ووٹرس ہیں اور یہاں اپوزیشن پارٹی کو زیادہ ووٹ ملیں گے تو وہاں یہ مشین خراب کردیتے ہیں۔ تین چار گھنٹے مشین خراب رہتی ہے لوگ لائنوں میں لگ کے گھر چلے جاتے ہیں وہاں پر ووٹ کم پڑ جاتے ہیں۔

آندھر پردیش میں پتہ چلا رات کو دو دو تین بجے تک ووٹ پڑے ہیں۔ ابھی حال ہی میں کس طرح سے لاکھوں نام ووٹر لسٹ سے غاب کردیے گئے یہ سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی آواز سامنے آ رہی ہے۔ دلی کے اندر ہم بار بار کہہ رہے تھے 30 لاکھ ووٹ کٹ کردیئے ہیں وہ تو ٹائم پے پتہ چل گیا ہم نے کئی لوگوں کےنام پھرسے ووٹرس لسٹ میں ڈلوادیئے ۔ لیکن پورےدیش پر میں کتنے بڑےپیمانےپر ووٹ کا ٹ دئیے گئے یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!