مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، ریاست میں 15ہزار اور ممبئی میں 1600 سے زیادہ معاملے
کورونا کا خوف ایک مرتبہ پھر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیتا نظر آ رہا ہے۔ مہاراشٹر میں کل 15,817نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اکیلے ممبئی شہر میں 1600 سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے ریاست میں طبی بحران بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ہر دن نئے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں ۔ کل کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 15,817نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران مہاراشٹر سے خبر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے 56 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
ممبئی میں ایک ماہ بعد 1600 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کل چوپیس گھنٹوں کے دوران ممبئی سے 1,646نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے گزشتہ تین دن سے ممبئی میں لگاتا ر پندرہ سو سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے ملک میں مہاراشٹر وہ ریاست ہے جہاں سے کورونا کے سب سے زیادہ معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے اس کی چین توڑنے کے لئے کئی علاقوں میں جزوی اور کچھ علاقو ں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ ملک سےکورونا کے جتنے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اس میں سے 57فیصد اکیلے مہاراشٹر سے ہیں۔ ادھر دہلی اور این سی آ ر علاقہ میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔