ریاستوں سےمغربی بنگال

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن: BJPکو لگا جھٹکا، JMM نے TMC کی حمایت کا کیا اعلان

رانچی: مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) انتخاب نہیں لڑے گی اور بی جے پی مخالف ووٹوں کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے اس نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے ایم ایم کے کارگذار صدر اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ ٹی ایم سی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اسمبلی انتخاب میں حمایت کرنے سے متعلق فون کیا تھا اور خط بھی لکھا تھا۔ اس کے بعد جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین سے بھی گفتگو کی گئی اور پارٹی کے اندر صلاح ومشورہ کے بعد جے ایم ایم نے وہاں ٹی ایم سی کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے فرقہ پرست طاقتیں ملک بھر میں پھیل رہی ہیں ویسی حالت میں ان طاقتوں کو قائم کرنے میں ایک وجہ جے ایم ایم بھی نہ بن جائے، اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!