بیدر: جامع مسجد میں بموقعہ شبِ معراج نمازِعشاء 10 بجے ادا کی جائیگی
بیدر: 9/مارچ (اے ایس ایم) تاریخی جامع مسجد بیدر میں مورخہ11/مارچ م 27/رجب المرجب بروز جمعرات بو جہہ شب معراج نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ادا کی جائیگی اور بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ فضائل شب معراج کا انعقادعمل میں آئیگا۔ اس جلسہ کو حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت علا مہ مولانا مفتی محمد خالد علی قادری از ہری نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائین گے۔ حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقاء جامعہ نظامیہ و خطیب جامع مسجد بیدر میزبان مقرر مخاطب کرین گے۔ مشاورتی انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔