علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

وجئے پور: سکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین میں ‘عالمی یوم خواتین’ پروگرام کا کامیاب انعقاد

وجئے پور: 9/مارچ (پی آر) ڈاکٹر محمد سمیع الدین بگدلی اسسٹنٹ پروفیسر کی اطلاع کے بموجب سکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر پر ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس کے مہمان خصوصی محترمہ نور جہاں پونیکر نے اس موقع پر سماجی خدمات انجام دینے والی اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں طور پر کارکردگی کرنے والی خواتین کو تہنیت پیش کی گئی۔ جس میں سجاتا کلی منی صدر ضلع پنچایت وجئے پور، ڈاکٹر شبانہ ملا اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم نسواں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، ڈاکٹرارچنا کلکرنی تعلقہ ہیلتھ آفیسر کو تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر سجاتا کلی منی صدر ضلع پنچایت وجئے پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمس الدین پونیکر بانی و صدر سکیاب اسو سی ایشن اور انکی اہلیہ کی جدوجہد سے اس ادارے کا نام روشن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی ادارے مزید قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیہات میں رہنے والی لڑکیاں تعلیمی سفر کو جاری و ساری رکھ سکیں۔

ڈاکٹر شبانہ ملا اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم نسواں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے اپنے خیالات کا اظہار فخریہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی تعلیمی ادارے سے گریجویشن کی ڈگری کی تعلیم حاصل کی ہو اور لڑکیوں کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے آئیں اور اپنے اخلاق اور کردار کو سنواریں اور نکھاریں۔

ایک اور مہمان خصوصی ڈاکٹرارچنا کلکرنی تعلقہ ہیلتھ آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا ایک عورت ہونے کے باوجود میں نے کووڈ-19 جیسے برے حالات میں جتنی ممکن ہو سکے ہر ایک کی مدد کی، بحیثیت ایک ڈاکٹر کے طور پر میں نے پوری کوشش کی کہ بلا لحاظ مذہب و ملت ہر ایک کام آوٴں، مجھ سے جتنا ہوسکے میں نے امداد کے طور پر اپنے پروفیشن میں رات دن کام کیا۔

محترمہ فیروزہ فاروقی، محترمہ سلمہ بخشی، محترمہ خیرالنساء، محترمہ زبیدہ افضل، محترمہ ایس ایم ہدلی اور کالج کی وائس پرنسپل بھاگیہ شری سیونکر نے خواتین کے حقوق پر تفصیلی خطاب کیا اور جلسہ کا سرسری جائزہ بھی پیش کیا۔ جلسہ کا آغاز کلام پاک سے ہوا اور بھونیشوری سونالی بھگوت دیتا کے چند شلوک کی پیشکش کی۔ پروفیسر شاکرہ ملا نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔ ڈاکٹر ہاجرہ پروین نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا پروفیسر این ایم گنوان نے کالج کی رپورٹ پیش کی، لیکچر ودیا شری نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے، جبکہ پروفیسر شہزادی عافیہ نے شکریہ ادا کیا، اس موقعہ پر خواتین اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!