تمباکواور سگریٹ نویشی سے نوجوانوں کو بچانے کی ضرورت: خواجہ سرتاج الدین
بسواکلیان:(کے ایس) تمباکو انسان کے جسم کو کھوکلا کردیتا ہے اور اسکے اثرات فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتے بلکہ یہ سلو پائزن کا کام انجام دیتا ہے۔ اسلئے نوجوانوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ موجودہ دور میں نوجوانوں کا مشغلہ تمباکو نویشی کی طرف زیادہ مائل ہے جسکی وجہ سے نوجوانوں میں قبل از وقت اسکے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار خواجہ سرتاج الدین سینیئر صحافی بسواکلیان تمباکو نویشی کے مضر اثرات پر اظہارِخیال کررہے تھے۔
بیدر ضلع محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں چلائی جانے والی مہم تمباکو نویشی، سگریٹ نویشی اور دیگر تمباکو اشیاء کے استعمال پر بسواکلیان میں پرائمری سطح کے طلبہ و طالبات کو موضوع دیا گیا تھا کہ تمباکو نویشی سے ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کی جائے۔ اس سلسلے میں آج بسواکلیان کے غوثیہ ہائیر پرائمری اسکول کے تین طالبات نے تمباکو نویشی کے نقصانات پر اپنی تحریر کے طور پر اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ بتایا گیا کہ تمباکو نویشی، سگریٹ نویشی اوردیگر تمباکو کے بنے ہوئے اشیاء کے مضر اثرات ہونے کی نشاندہی کی ہے جس پر تین طالب علموں کو انعامات اسکول ھذا کی جانب سے ترغیبی انعامات دیکر انکی گلپوشی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔
عائشہ فاطمہ بنت محبوب صاحب ساتویں جماعت پہلا انعام حاصل کیا،مدیحہ بنت محمد غوث دوسرا انعام حاصل کیا،اُمُ الخیر فاطمہ بنت مولا صاحب تیسرا انعام حاصل کیا۔ پروگرام کی کاروائی محترمہ صدیقی نعیم النساء نے چلائی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر سینئر صحافی خواجہ سرتاج الدین کو مدعو کیا گیا تھا،جسکی صدارت صدر مدرس جناب تمیز الدین صاحب نے کی اور دیگر اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غوثیہ اسکول کے اساتذہ موجود تھے جن میں جناب سید تمیز الدین، محترمہ رینوکا اُللے، محترمہ نفیس سلطانہ، جناب محمد محی الدین، محترمہ صدیقی نعیم النساء، جناب محمد سلیم، جناب محمد صدیق، جناب پٹیل محمد قدوس اور محترمہ ناظمہ بیگم موجود تھے۔