تازہ خبریں

ہماچل پردیش کی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، کانگریس کے 5 ارکان اسمبلی معطل

ہماچل پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس ک پہلا دن ہنگامہ آرائی کے ساتھ شروع ہوا۔ صرف 10 منٹ کے بعد ایوان کی کارروائی موخر کر دینا پڑی۔ کانگریس نے گورنر کے خطاب کے دوران کافی ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے خطاب درمیان میں یہ چھوڑ دیا۔ کانگریس نے اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو روکا اور محاصرہ کیا۔ اب کانگریس کے 5 ممبران اسمبلی کو پورے سیشن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

جن ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے وہ ہیں: مکیش اگنی ہوتری، ہرش وردھن چوہان، ستپال رائے زادہ، سندر سنگھ ٹھاکر اور طنے کمار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!