آستانہ قادریہ بگدل میں تہنیتی تقریب کا انعقاد
بیدر: 25/فروری(اے ایس ایم) حضرت سید عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ کے سالانہ 464 واں سہ روزہ عرس شریف کے جلسہ کے کامیاب انعقاد پر پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کو جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس معتمد جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ، محمد مظہر سوداگر، محمد مجیب اور اہلیان بگدل نے آستانہ قادریہ پہنچکر علیحدہ علیحدہ ملاقات کرتے ہوئے حضرت کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست کی۔ اس موقع پر حضرت نے تمام مریدین و معتقدین کے لئے دعائے سلامتی فرمائی۔