شادی ولیمہ کی خبریں

بگدل: محمد علاؤالدین بنڈی موذن مدینہ مسجد کی دختر کا عقد مسعود

بیدر: 24/فروری (اے ایس ایم) پیرطریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کی سرپرستی میں جناب محمد علاؤالدین بنڈی موذن مسجد مدینہ ساکن بگدل کی دختر کا عقد مسعود فرزند جناب محمد چاند صاحب ساکن چٹگوپہ کے فرزند محمد قادر کے ساتھ شولا پوری گارڈن فنکشن ہال بگدل میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محمد محبوب علی مغربی قاضی بگدل نے خطبہ نکاح پڑھااور پُر اثر خطاب کرتے ہوئے نکاح کے مسائل، مہر کی ادائیگی، میاں بیوی کے حقوق پر سیرحاصل روشنی ڈالتے ہوئے دعاء فرمائی۔

محفل عقد و ضیافت میں ممتاز علمائے دین، معززین، فقراء و مساکین، صحافی،تاجرین، دینی ملی تعلیمی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندے،دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد جن میں محمد لئیق احمد قادری بگدلی نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ اور مبارکباد دی۔ محمد مقیط،محمد مقیم،محمد الطاف احمد،مہتاب علی و محمد علاؤالدین بنڈی فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!