موٹیرا کا نام بدل کر نریندرمودی اسٹیڈیم رکھنا سردار پٹیل کی توہین ہے: ہاردک پٹیل
احمدآباد: ہاردک پٹیل نے ٹوئٹ کرتے یوئے کہا کہ احمد آباد میں واقع دنیا کے سب سے بڑے سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے، کیا یہ سردار پٹیل کی توہین نہیں ہے؟ بی جے پی، جو سردار پٹیل کے نام پر ووٹ مانگتی ہے، اب وہ سردار صاحب کی توہین کر رہی ہے۔ گجرات کے عوام سردار پٹیل کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔