بسواکلیان: محمد لیاقت علی کے فرزند محمد عنایت اللہ کا عقد وولیمہ مسنونہ
بسواکلیان: 23/فروری(ایم این) محمد لیاقت علی صاحب مدرس کے فرزند محمد عنایت اللہ کا عقد دُختر جناب ناظم الدین کے ساتھ الحَمدُ اللّٰہ ,مسجد فیضان عرفات کالونی بسواکلیان میں بحسن وخوبی عمل میں آیا۔
ولیمہ مسنونہ کی تقریب کا اہتمام بھوسگے فنکشن ہال بسواکلیان میں کیا گیا، اس پر مسرت موقع پر محمد شمشیر علی، عبد الرشید صاحب، غلام دستگیر نبی علی، غازی شعیب، سید سلطان علی صاحب، محمد نعیم الدین سینئر صحافی کے علاوہ کنڑ اخبار کے صحافی حضرات شری اودئے کمار مولے، مارتھن جوشی اور دیگر دوست و احباب نے نوشہ محمد عنایت اللہ اور ان کے والد کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اور عاقدین کو دعائے خیر دی۔