ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے ہائی اسکول طلبہ کے لیے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد

بسواکلیان: 21/فروری (ایم این) کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے بسواکلیان میں اردو میڈیم ہائی اسکول طلباء و طالبات کے درمیان مختلف مقابلہ جات منعقد کئے گئے ۔ یہ مقابلہ جات بسواکلیان کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں منعقد ہوئے۔ مقابلہ جات کے آغاز سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت شری کانگے سر بلاک ایجوکیشن افسر ہلسور نے کی۔

مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان، جناب محمد نعیم الدین صاحب, ذکری ایجوکیشن سوسائٹی، سوریا کانت بیلورے ای سی او بسواکلیان، ونود راٹھور بی آر پی بسواکلیان، محمد مستان صاحب اردو سی آر پی بسواکلیان، محمد الطاف امجد اردو سی آر پی بسواکلیان، محمد امام الدین صاحب صدر مدرس سرکاری پرائمری اسکول یرنڈگی، محمد خلیل احمد، میر مکرم علی، محمد آدم، معین الدین، محترم نعیم النساء، محترمہ نصرت بی، جناب بدرالدین صاحب، محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ذکری گرلز ہائی سکول، محترمہ وسیم سلطانہ، محمد یاسین ادھونی، محمد عرفان، منیر بادشاہ ودیگر اساتذہ کرام اس موقع پر موجود رہے۔

اس تقریب میں جملہ 5 مقابلہ جات منعقد ہوئے۔
نعت گوئی کے مقابلے میں صفورا بیگم بنت رمضان خان غوثیہ ہائی اسکول نے اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ عفیفہ نکہت نوبل پبلک اسکول، عالیہ بیگم ذکری ہائی اسکول نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔
بحث و مباحثہ کے مقابلے میں الفیہ تحرین بنت محمد امجد نوبل پبلک اسکول نے پہلا، عرفاء ناز ذکری ہائی اسکول نے دوسرا اور زوہا خاتون رام کرشنا اسکول نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
تحریری مقابلہ میں ماہین پروین بنت مقبول پاشاہ رام کرشنا اسکول،  سکینہ سادیہ ذکری ہائی اسکول، ثانیہ پروین اسلامیہ ہائی اسکول نے دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔
غزل گوئی مقابلہ میں سیدہ مریم بنت سید معین الدین نے پہلا، محمد ذاکر نوبل اسکول نے دوسرا، حوریا صدف امپیریل ہائی اسکول نے تیسرا انعام حاصل کیا۔
پانچویں اور آخری مقابلہ فی البدیہ میں صدیق ولد شہاب الدین نے اول، نزہت پروین ریحان پبلک اسکول نے دوم اور محمد ریحان نوبل ہائی اسکول نے تیسرا انعام حاصل کیا ۔ اس موقع پر مہمانان نے تمام طلباء و طالبات کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے، مقصد کا تعین کرنے اور سچی لگن اور محنت کرنے کی ترغیب دلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!