اترپردیشریاستوں سے

پرینکا گاندھی کی ماہی گیروں سے ملاقات، کہا ‘حکومت آپ نے بنائی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں’

پرینکا گاندھی نے ماہی گیروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے

پرینکا گاندھی نے الہ آباد میں پہنچ کر کئی مقامات پر ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔ انہوں نے کہا، آج کی حکومت آپ کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حکومت مافیاؤں کے لیے چل رہی ہے۔ زرعی قوانین کے حوالہ سے بات کرتے ہویے کہا کہ جس طرح حکومت نے زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں نہیں بلکہ صنعت کاوں کے مفاد میں بنایے گیے ہیں اسی طرح ندی کے لیے بھی جو قانون بنایے گیے ہیں وہ آپ کے لیے نہیں ہیں بلکہ بڑے بڑے ارب پتی کاروباریوں کے لیے بنایے گیے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے آپ کو پیٹا گیا ہے تو ان کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جس طرح کا ویڈیو انہوں نے دیکھا اس میں آپ کو مارا پیٹا گیا ہے، آپ کی کشتیاں توڑی گئی ہیں اس معاملہ کو ہم اٹھائیں گے۔ آپ کے ووٹ سے ہی یہ حکومت بنی ہے لیکن یہ بھول دیے ہیں۔‘‘

اہم خبریں: حکومت آپ نے بنائی ہے لیکن وہ یہ بھول گیے ہیں، پرینکا گاندھی نے کی ماہی گیروں سے ملاقات

الہ آباد پہنچیں پرینکا گاندھی، ماہی گیروں سے کی ملاقات

پرینکا گاندھی الہ آباد کے دورے پر پہنچ چکی ہیں۔ وہ یہاں پر ماہی گیروں، کشتی والوں اور نشاد طبقہ کے لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں گی۔ سنگم میں غوطہ لگانے کے دوران پرینکا گاندھی جس کشتی میں سوار ہوئی تھیں اس کے مالک نے پرینکا گاندھی سے الہ آباد آنے اور ان کی روداد سننے کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!