ریاستوں سےکرناٹکمہاراشٹرا

مہاراشٹر میں رات کے کرفیو کاامکان، کووڈ جانچ کے بغیرکرناٹک میں نہیں ہوگا داخلہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹرمیں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں ، ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے مطابق ، ریاستی حکومت مہاراشٹر میں ممبئی،پونے ،تھانہ سمیت ریاست بھر میں ایک بار پھر نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ریاستی وزیر برائے امداد و بحالی وجے وڈیٹیور نے سنیچر کے روز اس بات کا اشارہ کیا۔

وجے وڈیٹیور کے مطابق، مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا ، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مہاراشٹر میں شام 6 بجے سے صبح9 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں مخصوص اوقات میں عام مسافروں کو سفر کی اجازت کے بعدکووڈ _19کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے،جبکہ اکولہ اور امراوتی میں سنگین حالات کی وجہ سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔دریں اثناء کرناٹک میں مہاراشٹر سے آنے والوں کی کووڈ جانچ لازمی طور پر کردی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!