گلبرگہ:21/فروری کوبہمنی فاؤنڈیشن کی جانب سے جلسہ “پیارا دستور” کا انعقاد
ہائی اسکول طلبا و طالبات کے تحریری مقابلوں کے انعامات کی تقسیم
گلبرگہ: 18/فروری (ایچ ایس) بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام بتاریخ 21فروری بروز اتوار بوقت 11.30بجے دن بہ مقام میٹرو فنکشن ہال، رنگ روڈ، گلبرگہ زیر سرپرستی فضیلت مآب حضرت ڈاکٹر افضل الدین جنیدی صاحب سراج بابا صاحب قبلہ جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ دکن ؒ، گلبرگہ و فضیلت مآب حضرت سید شاہ ید اللہ حسینی صاحب نظام بابا قبلہ جانشین سجادہ نشین روضہ خردایک جلسہ بعنوان پیارا دستور منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہائی اسکول کے طلبا و طالبات کے تحریری مقابلہ جات کے ضمن میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
جناب محمد عظیم الدین ایڈوکیٹ صاحب چیرمین ٹییپو سلطان شہید ایجوکیشن ٹرسٹ اس جلسہ کی نگرانی فرمائیں گے جب کہ جناب قاضی رضوان الرحمٰن صاحب مشہود جلسہ کی صدارت فرمائیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صاحب صدر قاضی گلبرگہ، جناب سنجری بابا صاحب، سجادہ نشین بارگاہ قادری چمن، انجنئیرسید ناصر خورشید صاحب صدر گلبرگہ چیاریٹیبل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ جدہ شرکت کریں گے.
جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر سنجے ماکل صاحب (لنگایت سماج)، فادر اسٹینی لوبو صاحب (سینٹ میری چرچ)، بھائی دیپ سنگھ صاحب (گرنتھی گرونانک مٹھ) اور لکشمی کانت ہبلی صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جناب بیرسٹر سید طلحہ ہاشمی صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کا خطاب ہوگا۔ شعبہ نشر واشاعت بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ نے تمام اہل ذوق حضرات سے جلسہ میں شرکت کرکے حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ہے۔