جان گنوانے والے کسانوں اور پلوامہ کے شہیدوں کو آج پیش کیا جائے گا خراج عقیدت
مرکزی حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی تحریک 82 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات قبول نہیں کیے جا رہے۔ اپنی تحریک کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ’سنیوکت کسان مورچہ‘ کے لیڈران ہفتے کے روز غازی پور بارڈر پہنچے اور کئی فیصلے لیے۔
گزشتہ روز کسان لیڈران نے ایک اجلاس میں آگے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔ اجلاس کے بعد کسان لیڈران نے مجمع سے خطاب کیا۔ احتجاج کے مقام پر آج پلوامہ میں شہید ہونے والے فوجیوں اور کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔