ریاستوں سےمہاراشٹرا

آئیٹا ضلع پالگھر نے11اساتذہ کو “افضل حسین-آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا

پالیگھر: 14/فروری (پی آر) ضلع پریشد اردو اسکول وسئی میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن وسئ یونٹ کی جانب سے نیشنل اردو ٹیچرس یونین پالگھر کے توسط سے ضلع پالگھر کے 11 بہترین اردو اساتذہ صبیحہ انصاری ( کواری اردو ویرار)، عارف شیخ ( گاس اردو نالا سوپارہ)، انوار الحق (منور اردو پالگھر )، زبیدہ حصلود(سوپارہ اردو اسکول)، شعیب الرحمان ( شانتی نگر اردو اسکول وسئی)،حکیم الدین قاضی ( نوید ایجوکیشن شیر گاؤں پالگھر)، شاہینہ نوید شیخ(سات پاٹی اردو پالگھر ) محمد آصف( حذیفہ ہائی اسکول وسئ )، رازق حسین(پالگھر اردواسکول)، منظر ملک( مالین اردو دہانو) تحسین سرفراز( تولینج اردو نالا سوپارہ) کو “افضل حسین-آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

اس پر رونق تقریب کی صدارت وسئی پنچایت سمیتی کی سبھاپتی محترمہ انوجا تائی پاٹل نےکی۔ مادھو متے صاحب وستار ادھیکاری پنچایت سمیتی وسئی بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں موجود تھے۔ آپ کے علاوہ آئیٹا مہاراشٹر کے سکریٹری جناب شریف صاحب، مہاراشٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالماجد صاحب، آئیٹا ممبئی کے صدر جناب خالد صاحب، شکشک سنگھ کی راجیہ مہیلا ادھیکشا محترمہ اسمتا سوہونی میڈم ، وسئی پراتھمک شکشک سنگھ کی صدر محترمہ کیتھرین پیریرا میڈم بھی اس تقریب میں تشریف فرما تھیں۔

جلسہ کا آغاز تلاوت و ترجمانی سے ہوا بعد از تلاوت مہمانوں کی گلپوشی و استقبال کی رسم انجام دی گئی۔ محترم شریف صاحب نے آئیٹا کا مختصر مگر جامع تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالماجد انصاری صاحب نے اپنے مسحور کن انداز میں اساتذہ کی ذمہ داریاں بتاتے ہوئے فرمایا طلبہ کے سیرت و کردار کی تعمیر میں اساتذہ کا بے حد اہم رول ہے آپ نے اساتذہ کے سامنے یہ سوال پیش کیا کہ “کیا بحیثیت معلم ہم ایسے طلبہ تیار کر رہے ہیں جو ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں اہم رول انجام دے سکیں جس کے لئے پورا تعلیمی نظام برپا کیا گیا ہے ؟” آپ نے مختلف تمثیلی واقعات کی روشنی میں اساتذہ کو ان کے فرائض و ذمہ داری کا احساس دلایا۔ ڈاکٹر صاحب کی پر مغز تقریر کے بعد ضلع پالگھر کے ۱۱ مثالی اساتذہ کو مومینٹو اور اسناد سے نوازا گیا۔۔۔

اردو طلبہ و اساتذہ کے لئے اردو یونین کا بھر پور ساتھ دینے کے لیے نیشنل اردو ٹیچرس یونین پالگھر کی جانب سے محترمہ سوہونی میڈم، کیتھرین پیریرا میڈم اور نعیم سر کو مومینٹو دے کر “رفیقِ منزل” کے خطاب سے نوازا گیا۔ اس کے بعد مادھو متے صاحب، اسمتا سوہونی صاحبہ اور کیتھرین پیریرا صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ انوجا پاٹل صاحبہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اساتذہ نسلوں کی تعمیر کرتے ہیں لہذا انھیں اپنے اس مقام کو سمجھنا چاہیے۔ آپ نے ایوارڈ یافتہ تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ آخر میں ضلع پریشد اردو اسکول ویرار کی معلمہ تبسم رمضان کے شکریہ پر اس با وقار مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!