کیا آپ کا پہلا ووٹ پلواما میں شہید بہادر جوانوں کے لیے ہوسکتا ہے: مودی
ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے لاتور میں ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پہلی بار ووٹ دینے جارہے نوجوانوں سے کہا کہ ، میں اپنے فرسٹ ٹائم ووٹر سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کا پہلا ووٹ پاکستان کے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک کرنے والے بہادر جوانوں کے لیے ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے پوچھا ، کیا آپ کا پہلا ووٹ پلواما میں شہید ہوئے بہادر جوانوں کے لیے ہوسکتا ہے ؟
मैं अपने first time voter से कहना चाहता हूं कि क्या आपका पहला वोट पाकिस्तान के बालाकोट में एयर स्ट्राइक करने वाले वीर जवानों के लिए समर्पित हो सकता है क्या?
क्या आपका पहला वोट पुलवामा में शहीद हुए हमारे वीर जवानों के लिए समर्पित हो सकता है क्या?: पीएम मोदी #IsBaarNaMoPhirSe97812:20 – 9 Apr 2019466 people are talking about thisTwitter Ads information and privacy
انہوں نے کہا کہ ،دہشت گردوں کو ان کے کیمپ میں گھس کر مارنا نئے ہندوستان کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، دہشت گردی کو ہراکر ہی ہم دم لیں گے ، یہی ہمارا مقصد ہے۔جن ستا کی ایک خبر کے مطابق،وزیر اعظم مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ، یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک سے ہم سیڈیشن کا قانون ختم کریں گے ۔ میں ذرا کانگریس والوں سے کہتا ہوں کہ آئینے میں جاکر اپنا چہرہ دیکھو ۔ آپ کے منھ سے ہیومن رائٹس کی باتیں اچھی نہیں لگتیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس والوں نے بالا صاحب ٹھاکرے کے ووٹنگ کا اختیار چھین لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ، کانگریس اور این سی پی آج ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو جموں وکشمیر میں الگ پی ایم کی طرفداری کر رہے ہیں ۔ این سی پی چیف کو مخاطب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، ملک کو کانگریس سے کوئی امید نہیں ہے ، لیکن کیا شرد پوار سے ایسی امید کی جاسکتی ہے۔
مودی نے کہا ، جو لوگ کشمیر کے لیے الگ پی ایم کی مانگ کرتے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جن پر ملک نے ایک بار بھروسہ کیا تھا ۔ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ کشمیر میں سالوں تک حکومت کرنے والے لوگ اصل میں کس کی خدمت کررہے تھے۔ ان لوگوں کی سوچ اب سب کے سامنے آچکی ہے۔ وزیر اعظم نے انکم ٹیکس کے حالیہ چھاپوں پر کہا کہ کانگریس کے درباریوں کے گھر سے بکسوں میں نوٹ نکل رہے ہیں ۔ یہ لوگ پچھلے 6 مہینے سے بول رہے ہیں کہ چوکیدار چور ہے لیکن نوٹ کہاں سے نکلے ؟اصلی چور کون ہے؟