علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

رائچور: 13-14 فروری کو فیملی کونسلنگ پر2روزہ ورکشاپ کا انعقاد، شرکت کی اپیل

رائچور: 13/فروری (پی آر) محمد اعجازعلی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی ہند، رائچور کی اطلاع کے مطابق خاندان معاشرہ کا انتہائی اہم ادارہ ہے، جو اس کے پھلنے پھولنے، اس کی بقاوتحفط اور اس کے ڈھانچے کی تشکیل میں بنیادی کردارادا کرتا ہے- اپنی ساخت کے اعتبار سے یہ ادارہ بہت چھوٹاہے، لیکن معاشرہ کو مضبوط اور مستحکم  بناے اور اس پر اثر اندار ہونے میں اس کا جورول ہے اس سے اس کی اہمت اور بڑھ جاتی ہے–یہ صرف افراد سازی  کا کارخانہ نہیں ہے- بلکہ انسان سازی کی جگہ ہے-

معاشرہ کی تشکیل میں خاندان کی حیثیت اینٹ کی سی ہے- جسں طرح اینٹوں کے جڑ نے سے عمارت تعمیر ہوتی ہے-اسی طرح خاندانوں کے وجود میں آنے سے معاشرہ تشکیل پاتاہے- اچھے اور مضبوط خاندان  معاشرہ کو صحیح رخ دینے میں بنیادی کردار دار کرتے ہیں-

ایسے ہی احساس کے ساتھ :مضبوط خاندان- مضبوط سماج” مرکزی موضوع پر شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 19 تا28 فروری 2021 ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، مہم کی تفہیم اور فیملی کونسلنگ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد پر خصوصی دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد شہر رائچور کے مولانا سراج الحسن اسٹدی سنٹر میں 13-14 فروری کو دوروزہ ورکشاپ و تعارفی پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس میں شرکت کی اپیل امیر مقامی اور ناظمہ شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند، رائچور نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!