سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بھیجا نوٹس
کانگریس لیڈر سشمتا دیو کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس پی ایم نریندر مودی اور امت شاہ کے تعلق سے ہے اور سشمتا دیو نے اپنی عرضی میں ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ پی ایم مودی اور امت شاہ لگاتار اپنی تقریروں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن انتخابی کمیشن ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔ اس تعلق سے انتخابی کمیشن کو نوٹس جاری کر سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی ہے۔

