یہ حکومت، بزدلوں کی حکومت ہے: ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا
ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے آج پارلیمنٹ میں بی جے پی پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی وراثت پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیتا جی نے دو نعرے دیے تھے، پہلا ’جے ہند‘ جسے بی جے پی نے ایک کند ذہن مذہبی نعرہ میں بدل دیا، جب کہ دوسرا نعرہ تھا ’دلّی چلو‘۔ بی جے پی کی حکومت نے اب دہلی کی سرحدوں پر لوگوں کو پہنچنے سے روکا ہے۔ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے۔