ایم ایل اے ہمناآباد راج شیکھر پاٹل نے خود روزگار اسکیم قرض کے چیک تقسیم کیے
ہمناآباد: 2/فروری (ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل محکمۂ اقلیتی بہود کی خود روزگارقرض اسکیم کے تحت قرض منظوری کے چیک تقسیم کیے، اس اسکیم کے تحت جملہ پانچ لاکھ روپیوں کی مالی امداد کی جاتی ہے جس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کی سبسیڈی محکمۂ اقلیتی بہبود کی جانب سے دی جاتی ہے اور مابقیہ رقم بنک کے ذریعہ بطور قرض کی شکل میں دی جاتی ہے۔اس موقع پر سید ظفرا سلم،سید شکیل،محمد صابر شاہ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔