خبریںقومی

یوم جمہوریہ پر تشدد سازش کا حصہ ہے، اس کی غیرجانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے: اپوزیشن

حزب اختلاف کےرہنماؤں نے بیان میں کہا ہے کہ کسان مل کر تین زرعی مخالف قوانین کے خلاف لڑ رہے ہیں ، لیکن بی جے پی حکومت نے من مانے طریقے سے کسانوں پر نافذ کردیئے ہیں۔

کانگریس سمیت تقریبا 16 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے تینوں زرعی قوانین کو کسانوں کے مفادات پر حملہ قرار دیتے ہوئے کسان تحریک کو صیحح ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں یوم جمہوریہ پر ہوا تشدد سازش کا حصہ ہے اور اس کی غیرجانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے۔

کانگریس ، نیشنلسٹ کانگریس ، نیشنل کانفرنس ، ڈی ایم کے ، ترنمول کانگریس ، شیوسینا ، سماج وادی پارٹی ، راشٹریہ جنتا دل ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، آر ایس پی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سمیت 16 کے رہنماؤں نے کہا کہ تینوں قوانین کسانوں پر مسلط کئے جا رہیں اور اس کی مخالفت میں وہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے قبل جمعہ کو صدر رام ناتھ کووند کے مشترکہ اجلا س سے کئے جانے والے خطاب کا بائیکاٹ کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسان مل کر تین زرعی مخالف قوانین کے خلاف لڑ رہے ہیں ، لیکن بی جے پی حکومت نے من مانے طریقے سے کسانوں پر نافذ کردیئے ہیں۔ یہ قوانین زراعت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اوران سے تقریباََ 60 فیصد عوام اور کروڑوں کسانوں ، کاشت کاروں اور کھیت مزدوروں کی روزی روٹی ختم ہو جائے گی ۔

بیان کے مطابق کسانوں کی تحریک 64 دن سے جاری ہے اور اس دوران 155 کسانوں کی موت ہو چکی ہے ۔ یہ تحریک امن تھی ، لیکن بدقسمتی سے 26 جنوری کو دہلی میں تشدد کے کچھ واقعات رونما ہوئے جن کی ہر جگہ مذمت کی گئی۔

اپوزیشن جماعتوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھڑکے تشدد میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ، لیکن کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ اگر اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو تو ان واقعات کو انجام دینے کے لئے مرکزی حکومت کامذموم کردارسامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین ریاستوں کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں اور آئین کے وفاقی ڈھانچے کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اگر ان قوانین کو ختم نہیں کیا گیا تو نیشنل فوڈ سکیورٹی نظام تباہ ہوجائے گا۔ بیان میں جن رہنماؤں کے دستخط ہیں ان میں راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد ، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری ، راجیہ سبھا کے نائب لیڈر آنند شرما ، راجیہ سبھا کے چیف وہپ جئے رام رمیش ، لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ سریش ، این سی پی چیف شرد پوار ، لوک سبھا میں این سی پی کی لیڈر محترمہ سپریا سلے ، نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، لوک سبھا میں ڈی ایم کے لیڈر بالو ، راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے لیڈر تروچی سیوا ، ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک او برائن ، لوک سبھا میں ترنمول کی لیڈر سودیپ بیندوپادھیائے ، راجیہ سبھا میں شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت ، لوک سبھا میں شیوسینا کے لیڈر ویناک بھوراؤ راوت ، ایس پی لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو ،آر جے ڈی لیڈر پروفیسر منوج جھا ، سی پی آئی (ایم) کے لیڈر اے کریم اور پی آر نٹراجن ، سی پی آئی کے لیڈر بنوئے وشام اور کے سبارائن ، پی کے کنہالیکٹی لیڈر آئی یو ایم ایل لوک سبھا ، عبدالوہاب لیڈر آئی یو ایم ایل ، راجیہ سبھا ، ان کے پریم چندرن آر ایس پی لوک سبھا ، نذیر احمد لاوے لیڈر پی ڈی پی راجیہ سبھا ، وائکو لیڈر ایم ڈی ایم کے راجیہ سبھا ، تھامس چازیکدان لیڈر کے سی ایم لوک سبھا اور بدر الدین اجمل لیڈر اے آئی یو ڈی ایف لوک سبھا شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!