ایس آئی او بیدر کا صحافتی بیان
بیدر: 19/جنوری (پی آر) گذشتہ دنوں بیدر میں عیدگاہ (سنی) کے حوالے سے ہونے والے واقعے میں ایس آئی او کا نام بھی میڈیا میں آیا ہے۔ ایس آئی او، بیدر کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے صدر مقامی ایس آئی او، بیدر یونٹ نے یہ وضاحت کی ہے کہ ایس آئی او، بیدر کا کوئی ممبر عیدگاہ انتظامی کمیٹی میں نہیں ہے اور نہ ہی عیدگاہ (سنی) بیدر کے دیگر اراکین میں شامل ہے۔ صدر مقامی ایس آئی او، بیدر نے بتایا کہ ایس آئی او ملت کے دانشوران، علمائے کرام اور عمائدین شہر سے اپیل کرتی ہے کہ اس مسئلہ میں حکمت اور صبر سے کام لیتے ہوئے پرامن طور پر مسئلے کا حل کریں۔