بسوا کلیان: ذکری اُردو پرائمری وہائی اسکول میں 72 ویں یوم جمہوریہ تقریب
بسواکلیان: 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کے معروف تعلیمی ادارے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول بسوا کلیان میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کی روشنی میں مختصر سی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔
ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی بسوا کلیان کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال کورونا وباء کے باعث تعلیم پر خاصا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
حافظ سید کلیم اللہ معاون معلم ذکری اردو گرلز ہائی اسکول نے اس موقع پر دستور ہند میں واضح کردہ حقوق و فرائض کا ذکر کیا۔ انہوں نے مختلف نظام مملکت جیسے بادشاہت، عامریت، جمہوریت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ قرآن کے حوالے سے شورائیت کے نظام پر بھی روشنی ڈالی, ملّی اداروں اور جماعتوں میں بھی شورائیت پر عمل کرتے ہوئے, ایک دوسرے کاموں اور صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور سراہتے ہوئے حوصلا بلند کریں۔ تاکہ سماج میں نفرت کا ماحول ختم ہوں ۔
محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ نے اظہار تشکر پیش کیا ۔ محمد یسین ادھونی معاون معلم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ محمد نعیم الدین ایڈوائزر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی، مولوی غلام رسول صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ وسیم سُلطانہ صدر معلمہ پرائمری اسکول,سید اولیاء پاشاہ، ، منیر بادشاہ، محمد عرفان، شگفتہ خانم، کوثر فاطمہ، رسول بی، شکیلہ فہیم، وسیمہ بیگم، تقدس فاطمہ، اسماء تحریم, بشری بیگم، شاہین سلطانہ، غوثیہ پروین، زیبا نوشین و دیگر معلمین اس موقع پر موجود تھے ۔