باگلکوٹ میں جمیعت علماء ہند کا اجلاس، ضلع میں 15/ہزار ارکان بنانے کا کیا اعلان
باگلکوٹ: 25/جنوری (پی آر) 24/جنوری اتوار صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ضلع باگلکوٹ کے شہر جمکھنڈی میں جمعیت علماء ہند باگلکوٹ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نشست کی صدارت مفتی یونس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باگلکوٹ نے فرمائی۔ اور فرائض نظامت مولانا محسن صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع باگلکوٹ نے بخوبی انجام دی۔
اس نشست میں جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی مہم کو کیسے کامیاب بنایا جائے۔ اور ہمارے بزرگوں کی قائم کردہ بھارت کے مسلمانوں کی قدیم و نمائندہ تنظیم جمعیت علماء سے زیادہ سے زیادہ حضرات و خواتین کو کیسے جوڑا جائے۔ ان تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ضلع باگلکوٹ جمعیت علماء کے ذمہ پندرہ ہزار ممبر سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس نشست میں تمام تعلقہ جات کے جمعیت کے ذمہ داروں میں کام تقسیم کیا گیا۔ حضرات و خواتین کا تنظیم کا ممبر بننے کے لئے 18 سال کا ہونا شرط ہے۔ واضح رہے اس مرتبہ ممبر بننے کی فیس دس روپئے ہوگی۔
ممبر سازی مہم کی آخری تاریخ صوبائی جمعیت علماء کی جانب سے 12 فروری 2021 بتائی گئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس نشست میں مفتی ایوب صاحب صدر جمعیت علماء شہر باگلکوٹ، مفتی سلیم صاحب تیر دال و دیگر علماء بھی شریک تھے۔(رپورٹ: زین العابدین)