تازہ خبریں

بی جے پی اور آر ایس ایس جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس طریقہ کار سے وہ جمہوریت اور آزادی کے جذبہ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترواننت پورم: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی غلط پالیسیوں اور انتظامی اقدامات کے ذریعے جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔ گہلوت یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر پر اندرا بھون میں کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔

گہلوت نے مرکزی ایجنسیوں پر نشانہ لگایا اور کہا کہ یہ ایجنسیاں اپنے سیاسی آقاؤں کی دُھن پر ناچ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں کانگریس کی اہم حریف ہے اور بی جے پی کی ’کانگریس مکت بھارت‘ جیسی ذہنیت کی کسی بھی قیمت پر مخالفت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس طریقہ کار سے وہ جمہوریت اور آزادی کے جذبہ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گہلوت نے امید ظاہر کی کہ کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والا یو ڈی ایف اقتدار میں واپسی کرے گا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس کیرالہ اسمبلی انتخابات میں قابلیت کی بنیاد پر امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیتنا اہم اور واحد مقصد ہے کیونکہ فیصلہ کن انتخابات میں ذاتی پسند – ناپسند کوئی معنی نہیں رکھتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!