خبریںریاستوں سےقومیکرناٹک

شیموگا میں دھماکہ خیز مواد لے جارہے ٹرک میں دھماکہ، کئی ہلاک

کرناٹک کے ضلع شیموگا میں گزشتہ رات اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد لے جا رہے ایک ٹرک میں دھماکہ ہو گی

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع شموگا میں گزشتہ رات اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد لے جا رہے ایک ٹرک میں دھماکہ ہو گی۔ اس حادثہ میں آخری اطلاع موصول ہونے تک 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک کے ذریعے جو دھماکہ خیز مواد لے جایا جا رہا تھا اس کا استعمال مائننگ کے لئے کیا جاتا ہے۔ پتھر توڑنے کے ایک مقام پر رات ساڑھے دس بجے دھماکہ ہونےکی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئیں اور سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ وہیں کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے کی بھی خبر ہے۔

آکاش جین نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی کہ ’’شموگا کے قریب ایک گاؤں میں دھماکہ ہوا ہے۔ مائننگ کے لئے لے جائے جا رہے دھماکہ خیز مواد میں دھماکہ کے بعد کئی مزدوروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق پولیس اہلکار نےبتایا ’’زلزلہ نہیں آیا تھا بلکہ شموگا کے باہری علاقہ میں دیہات پولیس کے تحت حنسور میں دھماکہ ہوا ہے۔‘‘ ایک دیگر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’’جیلاٹن لے جا رہے ٹرک میں دھماکہ ہو ا جس کے بعد ٹرک میں موجود مزدوروں کی موت ہو گئی۔‘‘

واضح رہےشموگا ضلع کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سے ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیاہ ے اور کہا ہے کہ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یویرپا نے ٹوئٹ کیا، ’’اعلیٰ ‘اس افسوسناک واقعے کی اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!