اترپردیشریاستوں سے

اترپردیش کے سینئرسیاسی رہنماجواہرلال یادواورڈاکٹرفخرعالم ایس ڈی پی آئی میں ہوئے شامل

نئی دہلی: 21/جنوری (پی آر) پوروانچل کے ضلع خوشی نگر کے سینئر سماجی و سیاسی کارکن جئے جئے مادھو مہاسبھاکے قومی صدر اور نیشنل لوک تاتنرک پارٹی اتر پردیش کے سابق جنرل سکریٹری جواہر لال یادو نے آج نئی دہلی میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مرکزی دفتر میں قومی صدر ایم کے فیضی سے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ جواہر لال یادوپچھلے تین دہائیوں سے پوروانچل کی سیاست میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے خوشی نگر کی فاضل نگر اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ انتخاب لڑا ہے اور وہ خوشی نگر ضلع پنچایت کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر خوشی نگر کے ڈاکٹر فخر عالم اور مولانا شمشاد راشٹریہ علماء کونسل چھوڑ کر ایس ڈی پی آئی کی رکنیت حاصل کی۔ اترپردیش صوبائی صدر شابان کریمی نے ڈاکٹر فخر عالم کو ضلعی صدر اور مولانا شمشاد عالم کو جنرل سکریٹری بنایا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان اور اتر پردیش کے انچارج ظہیر عباس بھی موجود تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!