ریاستوں سےمہاراشٹرا

آکولہ: خواتین کے لیے دعوت کی اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار موضوع پر خصوصی اجلاس

ریاستی مہم “اندھیروں سے اجالے کی طرف “اصلاحی و رہنمائی پروگرام کامیابی سے ہمکنار

آکولہ: 19/جنوری (ایچ کے) جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح پر ایک دعوتی مہم بعنوان “اندھیروں سے اجالے کی طرف” منائی جارہی ہے، امت میں اصلاحی پہلو اور رہبری وقت کی اہم ضرورت ہے.

اسی کے پس منظر میں آکولہ شہر کی ذمہ داران حلقہ خواتین نے بروز منگل 19/ جنوری کو آکولہ شہر کے “تعلیم القرآن سینٹر ” کھنگر پورہ علاقہ میں دعوتی کام کرنے والے کارکنان کے لیے ایک رہنمائی پروگرام منعقد کیا تھا, جس میں دعوت کی اہمیت اس کی ضرورت و طریقہ کار کو بہت ہی موثر انداز میں سمجھا یا گیا۔

مذکورہ بالا پروگرام میں “دعوت وقت کی اہم ضرورت “اس عنوان پر محترمہ سلمی نسرین صاحبہ نے روشنی ڈالی – اسی طرح دعوت کیسے دیں ؟ یعنی اس کا ‘طریقہ کار ‘ کو تفصیل سے محترمہ فردوس فاطمہ صاحبہ نے سمجھایا- اپنے ذاتی دعوتی تجربات محترمہ نورین فردوس صاحبہ نے خواتین و طالبات کے روبرو پیش کیے.

پروگرام کے آخر میں جماعت اسلامی ہند ایسٹ زون کے زونل پریسڈینٹ محترمہ ساجدہ انصاری صاحبہ نے مقرر صاحبات و پروگرام میں شامل خواتین و طالبات کا شکریہ اداکیا. بیدار خواتین کا مثبت پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوکر اختتام کو پہنچا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!