مختصر مگر اہم

دہلی پولیس کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ میں ہوا کیا؟

نئی دہلی: کسان لیڈران نے آج دہلی پولیس کے ساتھ 26 جنوری کی مجوزہ ٹریکٹر پریڈ کے حوالہ سے میٹنگ کی، جس میں کسان لیڈران نے پریڈ نکالنے کا اعادہ کیا۔ کسان لیڈران نے دو ٹوک الفاظ میں پولیس افسران سے کہا کہ ٹریکٹر پریڈ دہلی کے اندر باہری رنگ روڈ پر ہی نکالی جائے گی اور اس میں کسی اگر مگر کی ضرورت نہیں ہے۔

دہلی پولیس کے افسران نے کسانوں سے گزارش کی تھی کہ وہ دہلی کے باہر ٹریکٹر پریڈ نکال لیں، مگر کسان لیڈران نے ان کی بات نہیں مانی۔ اس مسئلہ پر کل پھر سے میٹنگ ہوگی۔ دہلی پولیس کے افسران نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کسانوں کو ٹریکٹر پریڈ نکالنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!