ہمناآباد: سید نجی اُللہ کا حفظ قرآن مکمل، معززشخصیات نے پیش کی مبارک باد
ہمناآباد: 18/جنوری (ایس آر) سیدنجی اُللہ بن سید ذکی اُللہ جاوید مرحوم نے محض چودہ سال کی عمر میں قرآن پاک کو مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے انہوں نے شاہین اسکول بیدر میں حفظ القرآن کے تحت اپنا داخلہ لیا اور دنیاوی تعلیم حاصل کرتے ہوئے قرآن پاک کے حافظ بن گئے ہیں۔انہوں نے اپنا حفظ معروف حافظ قرآن محمد آصف خان کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ اس پُر مسرت موقع پر انکے تایا سید امان اُللہ،اور چچا سید علیم اُللہ،سیدکلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ،بڑے بھائی سید جُیند اُللہ اور سید عفی اُللہ نے انکو دلی مبارک باد پیش کی اور اللہ رب العزت سے دعا کی کے وہ اس معصوم کوتا عمر قرآن پاک کو یاد رکھنے والا اور اس پر عمل پیرا ہونے والا اور بروز محشر اپنے والدین کی مغفرت اور درجات بلند کرنے والا بنائے۔سید نجی اُللہ کوالحاج حافظ فیاض قاسمیؔ، محمد شفیع، محمد افسر میاں، محمد مکرم جاہ،محمد ریحان کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے مبارک باد پیش کی۔