ضلع بیدر سے

ہمناآباد: سڑک تعمیری کاموں میں بلدی عملہ کی لاپرواہی عُروج پر

رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی تعمیری کاموں کی موثر نگرانی کرنےکی نصیحت بھی بے اثر!

ہمنا آباد: 18/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں سڑک کی تعمیری کاموں میں بلدی عملہ کی لاپرواہی عُروج پرچل رہی ہے۔تفصیلات کے بموجب نگراُوتھان اسکیم فیس تھری کے تحت 55/لاکھ روپیوں سے کلور تاکٹھلی چوراستہ تک سڑک کو تعمیر کرنا ہے، اس سڑک پر یو جی ڈی کا کام انجام دیا گیا ہے جس کے لیے چیمبرس کو بنایا گیا ہے مگر اس سڑک کی تعمیر کے دوران ان چیمبرس کو سڑک کی سطح کے برابر نہیں کیا گیا جسکی وجہہ سے یہ سڑک کی سطح سے اُوپر آئے ہیں اور یہ سڑک کے درمیان ہونے کے باعث کسی بھی بڑی گاڑی کو یہاں پر سے گذرنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

جس وقت تعمیری کام چلتے ہیں اُس وقت شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے عہدیداران خواب غفلت کی گہری نیند میں ہوتے ہیں انکی اس سنگین لاپرواہی کا خمیاز عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، جس وقت تعمیری کاموں کا سنگ بنیا د رکھا جاتا ہے اُس وقت رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل عہدیداران کو ہدایت دیتے ہیں کے جہاں کہیں پر بھی تعمیری کام چل رہے ہیں انکی موثر نگرانی کی جائے مگر رکن اسمبلی کی ہدایت کا عہدیداران پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

عہدیداران کی لاپرواہی کا اندازہ اسی بات سے قائم کیا جا سکتا ہے کہ مذکورہ سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد راج شیکھر پاٹل نے آکٹوبر 2019میں رکھا تھا اس سڑک کی جملہ لمبائی کم وبیش آدھا کیلو میٹر ہوگی،اور اس سڑک کو بننے کے لیے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے مگر ہنوز اس سڑک کا کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے،پچھلے کئی دنوں سے اس سڑک کا نہ معلومات وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہوا ہے۔

اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا یہ فرض بنتا ہیکہ وہ بلدی عملہ کے ساتھ ایک ہنگا می اجلاس طلب کرتے ہوئے جلد از جلد اس سڑک کے ادھورے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے یہاں کے مکینوں اور یہاں سے گذرنے والے مسافرین کو راحت پہچانے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!