ایم ایل اے-چارمینار ممتاز احمد خاں کے ہاتھوں MAXCO ریڈی میٹ شاپ کا افتتاح
حیدرآباد: میر اقبال علی کے بموجب چارمینار حیدرآباد کے دامن میں MAXCO ریڈی میٹ شاپ کا ممتاز احمد خان صاحب، یم ایل اے-چارمینار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سید میر افتخار علی (مسلم ٹیلرس)، شوروم کے مالک (میر واعظ علی جنید/ولد میر ریاض علی صاحب)، کے علاوہ رشتہ دار، ودست احباب اور دیگر متعلقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شاپ اونر نے بتایا کہ چارمنار سے قریب، حافظ ڈنکہ مسجد کے دامن میں بچوں اور خواتین کے لئے ہمہ اقسام کی ریڈی میڈ ملبوسات مختلف ڈیزائنس میں واجبی داموں پر دستیاب ہے۔ اس موقع پر ممتاز احمد خان صاحب اور ڈاکٹر امتیاز احمد خان صاحب کی گلپوشی بھی کی گئی۔