محمد یوسف حُسین کے فرزند ڈاکٹر محمد آصف حُسین کی شادی خانہ آبادی
بیدر:11 /جنوری (اے ایس ایم) جناب محمد حُسین داروغہ صاحب مر حوم کے نبیرہ و جناب محمد یوسف حُسین چیف آفسر بلدیہ ہلی کھیڑ (بی) ساکن بیدر کے فرزند ڈاکٹر محمد آصف حُسین ایم ڈی انٹرنل میڈیسن، اسسٹنٹ پروفیسر ای ایس آئی سی ایم سی ایچ،گلبرگہ کا عقد مسعود ڈاکٹر محمد مجیب الدین باگ اورنگ آباد کی دختر کے ساتھ جامعہ مسجد اورنگ آباد میں بحسن خوبی انجام پایا۔ مولانا وسیم صدر مدرس جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم اورنگ آباد نے خطبہ نکاح پڑھا اور پُر اثر دعاء فرمائی۔
بعد نکاح وی آئی پی فنکشن ہال اورنگ آباد میں ضیافت اوررائل پیا لیس فنکشن ہال بیدر میں پُر تکلف ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے دین،صحافی، ماہرین صحت، ماہرین تعمیرات، ماہرین قانون، گتہ داران، تاجرین، سرکاری و خانگی دفاتر کے عہدیداران، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے، دینی ملی، تعلیمی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ کرناٹک، چنئی،آندھرا پردیش،تلنگانہ، مہاراشٹرا،بیدر، چٹگوپہ،اورنگ آباد کے دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
الحاج محمد حُسین جمعدار نائب صدر ہاپ کم بیدر کی نگرانی میں معزز مہمانوں کی شال و گلپوشی کی گئی۔محمد یوسف حُسین کی نگرانی میں الحا ج محمد حُسین شیخ ضیاء الرحمٰن،شیخ محتاب،شیخ ابراھیم،تجمل حُسین اور دوست احباب نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔