امیرِجماعت کاانتخاب انقلابی جدوجہد کے لیے خوش آئند فیصلہ: سمیع اللّٰہ خان
ممبیٴ: 6اپریل(اےاین ایس)سمیع اللّٰہ خان ،جنرل سیکرٹری کاروانِ امن و انصاف نے کہا کہ امیرِجماعت اسلامی کاانتخاب برصغیر کی تنظیموں کے لیے ایک سبق آموز نمونہ ہے، جماعت کے لیے تحریکی اعتبارسے مستحق اقدام ہے، انقلابی جدوجہد کے لیے خوش آئند فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جواں سال، پختہ کار، صاحبِ علم و نظر اسلامی دانشور سیّد سعادت اللّٰہ حسینی نئے امیرِ جماعت اسلامی ہند منتخب ہوئے ہیں، اللھم خیر… یہ موزوں انتخاب ہے، ملک بھر کے باشعور اور متحرک اسلام پسند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہے، ہم استقبال کرتےہیں۔
اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے ایمانی جذبات ان کے ساتھ ہیں، اور امیدوار و دعاگو ہیں کہ امت اور انسانیت کے شعوری و زمینی کاز کے لیے نومنتخب امیر جماعت خوابِ شرمندہ کی ٹھوس تعبیر ہوں_