تازہ خبریں

امریکہ تشدد میں 4 افراد ہلاک، واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ، وزیراعظم مودی کا اظہارِ افسوس

مودی نے امریکہ میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا لازمی ہے ۔

پی ایم مودی نے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’واشنگٹن ڈی سی میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات کی خبروں سے وہ دکھی ہوئے ہیں ۔ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے مظاہروں کےذریعے جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچا یا جا سکتا‘‘۔

واشنگٹن میں 13 افراد گرفتا ر،پانچ ہتھیا رضبط

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس نے انتخابی مظاہرے کے دوران 13 افراد کو گرفتار کر کے پانچ ہتھیارضبط کئے ہیں۔

واشنگٹن میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ رابرٹ کونٹے نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا ’’ہم نے پانچ ہتھیاربرآمد کئے اورتقریبا 13 افراد کو گرفتار کیا ہے ‘‘۔ کونٹے نے کہا کہ گرفتار کئے گئے لوگ واشنگٹن کے مضافاتی علاقوں اور صوبوں سے یہاں پہنچے تھے۔

اب تک چار افراد ہلاک، واشنگٹن میں ایمرجنسی

ٹرمپ حامیوں اور پولیس کے مابین ہونے والی جھڑپ کے نتیجہ میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون کو اس وقت گولی لگی جب اس نے بندشوں کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

ہنگامہ اور تشدد کےک بعد واشنگٹن میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن کے میئر کے مطابق واشنگٹن میں 15 دنوں تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

واشنگٹن میں دھماکہ خیز مادہ برآمد

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے صدر دفاتر میں ایک پائپ بم برآمد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بدھ کے روز آر این سی دفتر کے حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کامیابی سے نکارہ بنا دیا۔

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد حامیوں نے انتخابی نتائج کی تصدیق کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کے اراکین پر حملہ کیا۔ حامیوں نے نتائج کو قبول کرنے سےانکار کرتے ہوئے یو ایس کیپیٹل بلڈنگ کے اندر واقع روٹنداروم پرقبضہ کر لیا۔

مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران ایک خاتون کو گولی ماری گئی، 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پانچ بندوقیں ضبط کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!