خبریںقومی

بی جے پی نے بہار میں بے ایمانی اور یوپی میں دھوکہ سے جیتا الیکشن: اکھلیش

بہار میں ووٹ تیجسوی کے حق میں تھے اور 100ووٹ سے کوئی ہار نہیں ہوتی ، یہ پردھان کا الیکشن نہیں ہے ، بی جے پی نے بے ایمانی سے الیکشن جیتا ہے۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بہار اسمبلی انتخابات بے ایمانی اور اترپردیش کے ضمنی انتخابات دھوکے سے جیتےہیں۔

مسٹر یادو جمعہ کے روز اوریا ضلع کے گاؤں کڈورے کاپورا میں سماج وادی پارٹی کے آنجہانی سابق ایم ایل سی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے پہنچے تھے۔ ضمنی انتخابات میں ایس پی کی شکست کے سوال پر انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ہم ہارے نہیں ، میری ایک سیٹ تھی وہ مل گئی ، صرف ووٹوں کا نقصان ہوا ہے۔ بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری نے جیتایا ہے۔ افسران نے بی جے پی کے لئے ووٹ مانگ کر ان کو جیتایا تب اپوزیشن کی کہاں سے جیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں ماحول اور ووٹ مہاگٹھ بندھن کے حق میں تھا، اس کا سروے ٹی وی چینلوں میں سب نے دیکھا بھی۔ بی جے پی نے الیکشن کے پہلے مرحلے میں شکست تسلیم بھی کرلی تھی لیکن دوسرے اور تیسرے مرحلے میں سرکاری مشینری کی مدد سے انہوں نے ووٹنگ اپنے حق میں کرائی۔ بی جے پی کی یہ شکست ہے ، جیت نہیں، ووٹ تیجسوی کے حق میں تھے۔ 100ووٹ سے کوئی ہار نہیں ہوتی ، یہ پردھان کا الیکشن نہیں ہے ، بی جے پی نے بے ایمانی سے الیکشن جیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!