ضلع بیدر سے

بسواکلیان: ہاڑکوڑ مُتیاکی کتاب “چنہ چندرا ہارا” کی رسم اجرائی

بسواکلیان: 26/دسمبر (کے ایس) ہاڑکوڑ مُتیاکی کتاب کی رسم اجرائی چنہ چندرا ہارا،جسمیں مختلف موضوعات ثقافتی،ادبی، سماجی، ماحولیاتی، تجارتی، عنوانات پر مشتمل ہیں۔جسمیں کورونا کی ماراماری اور عوام کی مجبوریوں حکومت کی تعنہ شاہی،گورنمنٹ مشنری کی لاپرواہی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس رسم اجرائی میں شری چنا ویر شیواچاریہ،شری بی کے ہیرا مٹھ،ڈاکٹر سنگمیش سودتی مٹھ، چنہ بسویا ہیرا مٹھ،گوی سیدپا ایچ پاٹل،راج شیکھر میترے،شری سدرامپا گُدگے،امبارائے اُگاجی،راجکُمار ہُگاراور دیگر معززین موجود تھے۔پروگرام کا آغاز صبح 11 بجے ہوا اور 2:00بجے اختتام پذیر ہوا۔ہڑکوڑ مُتیا کے چندویر شیوا چاریہ ہر سال مختلف عنوانات حالات اور ماحول کو دیکھ کر مضامین تحریر کرتے ہیں۔اس سال کا مضمون کورونا کے تعلق سے خصوصی طور پر ذکر کیا ہے،اور اُس سے بچنے کے تدابیر بھی بتائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!