بیدر: طالبات کے تکمیلِ قرآن پر مکتب جمال بہار میں تہنیتی تقریب، مفتی محبوب اشاعتی کا خطاب
بیدر: 24/دسمبر(اے ایس ایم) حافظ محمدعمر قریشی اشاعتی ناظم مکتب جمال بہار بیدر کے بموجب مدرسہ اشاعت القرآن للبنات بیدر میں مکتب جمال بہار بیدر کی دو طالبات شائستہ بیگم اور مسکان بیگم کے تکمیل قرآن مجید کے موقع پر ایک خصوصی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی مولانا مفتی لئیق احمد قاسمی امام وخطیب مسجد شمسیہ بیدر نے طالبات کو آخری سبق پڑھا کر قرآن پاک کا تکمیل کیا حافظ محمدعمر قریشی اشاعتی نے ان دونو ں طالبات کی ردا پوشی و گل پوشی کی۔
مفتی محبوب اشاعتی امام وخطیب مسجد جمال بہار بیدر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ اگر قرآن پاک پہاڑ پر اتار دیا جاتا تو اسکے بوجھ سے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا لیکن قرآن کی شان دیکھئے اللہ پاک یہی قرآن ایک معصوم بچے کے سینے میں اتار دیتے ہیں یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا کھلا معجزہ ہے جومسلمان اس سے اپنا رشتہ قائم رکھے گا وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوگابڑے خوش نصیب ہیں وہ طلبہ جو اسکو اپنے سینوں میں بساتے ہیں کل قیامت کے دن انکے والدین کو تاج پہنایا جائے گا جو سورج سے بھی ذیادہ روشن ہوگا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام و پنچ کمیٹی جمعیت قریش کی جانب سے طالبات اور انکے والدین کو مبارکبادی پیش کی گئی اس تقریب میں طالبات وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی حافظ محمد ناصر اشاعتی اور حافظ محمد اظہار الحق بھی موجود تھے آخر میں مفتی محبوب اشاعتی نے ملک میں امن وامان بھائی چارہ کے لئے اور کرونا جیسی وباء سے نجات کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔